ایڈیشنل سیشن جج نے توشہ خانہ کیس میں عمران خان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے ۔
تفصیلات کے مطابق عمران خان کی گرفتاری کے وارنٹ ایڈیشنل سینشن جج ظفر اقبال نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ ساڑھے تین بجے تک انتظار کیا لیکن وہ پیش نہیں ہوئے ۔ کیس کی سماعت کے دوران الیکشن کمیشن کے وکیل اور عمران خان کے وکیل پیش ہوئے، معزز جج نے ریمارکس دیئے کہ کیا عمران خان کے ناقابل ضمانت وارنٹ جاری کیے جائیں گے تو ہی وہ عدالت آئیں گے ، عمران خان کے وکیل نے کہا کہ اگلی پیشی پی پیش ہو جائیں گے۔ ایڈیشنل سیشن جج ظفر اقبال نے عمران خان کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست مسترد کرتے ہوئے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے ہیں ۔