مشیر کھیل پنجاب کا اولمپئن ارشد ندیم کا ورلڈ چیمپئن شپ فائنل بڑی سکرین پر دکھانے کا فیصلہ 

پنجاب حکومت نے اولمپئن ارشد ندیم کا ورلڈ چیمپئن شپ فائنل بڑی سکرین پر دکھانے کا فیصلہ کیا ہے۔

نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق مشیر کھیل پنجاب وہاب ریاض کا کہنا ہے کہ لبرٹی گول چکر پر بڑی سکرین نصب کی جائے گی،آج رات 11بجے کے بعد ارشد ندیم ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپئن شپ کے نیزہ بازی فائنل میں شریک ہونگے،فائنل میں ارشد ندیم کا بھارتی کھلاڑی نیرج چوپڑا سمیت دیگر کھلاڑیوں سے مقابلہ ہوگا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں