بھارتی کرکٹ بورڈ کے صدر اور نائب صدر 4 ستمبر کو پاکستان پہنچیں گے

بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ ان انڈیا (بی سی سی آئی) کے صدر راجر بنی اور نائب صدر راجیو شکلا 4 ستمبر کو پاکستان پہنچیں گے۔بھارتی بورڈ کے عہدیداران پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی دعوت پر پاکستان آ رہے ہیں۔بی سی سی آئی صدر راجر بنی اور نائب صدر راجیو شکلا 4 سے 6 ستمبر لاہور میں ہوں گے۔ راجیو شکلا اور راجر بنی گورنر ہاؤس میں عشائیے میں بھی شریک ہوں گے۔دورے میں پی سی بی اور بی سی سی آئی کے عہدیداران میں ملاقات بھی شیڈولڈ ہے، بی سی سی آئی آفیشلز لاہور میں ایشیا کپ میچز بھی دیکھیں گے۔سات ستمبر کو دونوں پاکستان سے روانہ ہوجائیں گے۔دونوں عہدیداران سری لنکا میں پاک بھارت میچ دیکھنے کے بعد پاکستان کا رخ کریں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں