جج ہمایوں دلاور کو او ایس ڈی کیوں بنایا گیا ؟ وجہ سامنے آگئی

 عمران خان کو توشہ خانہ کیس میں سزا سنانے والے جج ہمایوں دلاورکو او ایس ڈی بنانے کی وجہ سامنے آگئی ہے۔ 

“جیو نیوز” کے مطابق جج ہمایوں دلاور نے ٹریننگ کے بعد لندن سے واپسی پر چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ کو خط لکھا تھا ، جس میں انہوں نے خود کو درپیش سیکیورٹی خدشات سے آگاہ کیا تھا، ہمایوں دلاور کو خدشہ تھا کہ کورٹ میں ان کے ساتھ کوئی نا خوشگوار واقعہ پیش آ سکتا ہے۔ جج ہمایوں دلاور کو سیکیورٹی خدشات کی بناء پر او ایس ڈی بنا کر اسلام آباد ہائیکورٹ بلا لیا گیا ہے۔ 

اپنا تبصرہ بھیجیں