علی مسجد خوکش دھماکے کا سہولت کارمقابلے میں مارا گیا

 خیبر کے علاقے سور کمر میں سی ٹی ڈی اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں ایک دہشت گرد ہلاک ہوگیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق تھانہ حدود جمرود علاقہ سور کمر میں سی ٹی ڈی اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس میں ایک دہشت گرد ابوزر آفریدی مارا گیا۔ہلاک دہشت گرد ابوذر آفریدی کا تعلق لنڈی کوتل سے  تھا اور وہ علی مسجد خوکش دھماکے کار سہولت کار تھا۔ واضح رہے کہ علی مسجد تھانہ کی حدود میں مسجد اہل حدیث میں 24 جولائی کو خودکش دھماکہ ہواتھا جس میں یڈیشنل ایس ایچ او عدنان شہید ہوگئے تھے۔پولیس کے مطابق مارے جانے والے دہشت گرد کی لاش جمرود اسپتال  منتقل کردی گئی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں