کراچی میں بیٹی کو بوائے فرینڈ کے ساتھ دیکھ کر باپ اور بھائی آگ بگولہ ہو گئے ، دونوں کی جان لے لی

باپ نے غیرت کے نام پر فائرنگ کرکے بیٹی اور اس کے دوست کو قتل کردیا۔پولیس کے مطابق ابوالحسن اصفہانی روڈ پر گاڑی پر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا، جس میں لڑکا اور لڑکی شدید زخمی ہو گئے۔ اطلاع ملنے پر نفری پہنچی تاہم دونوں زخمی لڑکا اور لڑکی جاں بحق ہو چکے تھے۔ابتدائی اطلاعات کے مطابق مقتول نوجوان کی شناخت احسن کے نام سے ہوئی جب کہ لڑکی کا نام لاریب ہے۔ مقتولہ کا گھر جائے وقوع سے قریب ہی ہے اور احسن وقار ولد رئیس احمد گلشن اقبال کا رہائشی تھا۔ پولیس نے دونوں کے قتل میں لڑکی کے باپ اور بھائی کو حراست میں لے لیا۔مقتولین کی لاشیں ہسپتال منتقل کی گئیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ جاں بحق ہونے والی لڑکی کے والد رفیق شیخ اور بھائی عبد اللہ نے فائرنگ کرنے کا اعتراف کر لیا۔ مقتول اپنی دوست لڑکی لاریب سے ملنے سہراب گوٹھ کے علاقے میں اس کے گھر گیا تھا۔ لاریب ، احسن وقار کے ساتھ اس کی ریو گاڑی میں سوار ہو کر جا رہی تھی۔ لاریب کے والد ڈاکٹر رفیق شیخ نے اپنے لائسنس یافتہ پستول سے فائرنگ کر کے لاریب اور احسن کو قتل کر دیا۔مقتولہ لاریب کے والد نے اعتراف کیا ہے کہ اس نے دونوں کو غیرت کے نام پر قتل کیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں