چیئرمین پی ٹی آئی کے وکیل لطیف کھوسہ ہائیکورٹ کی لفٹ میں پھنس گئے 

چیئرمین پی ٹی آئی کے وکیل لطیف کھوسہ ہائیکورٹ کی لفٹ میں پھنس گئےق اسلام آباد ہائیکورٹ میں توشہ خانہ فوجداری کیس کی سماعت ہوئی، چیف جسٹس عامر فاروق اور جسٹس طارق محمود جہانگیری پر مشتمل ڈویژن بنچ نے سماعت کی، الیکشن کمیشن کے وکیل امجد پرویز کے پیش نہ ہونے پر عدالت نے سماعت پیر تک ملتوی کردی، چیئرمین پی ٹی آئی کے وکیل لطیف کھوسہ واپسی پر ہائیکورٹ کی لفٹ میں پھنس گئے ، لفٹ خراب ہوئے آدھے گھنٹے سے زائد کا وقت ہو گیا، انتظامیہ غائب ہے،معاون کا کہنا ہے انتظامیہ کی جانب سے ابھی تک کوئی مدد کو نہیں آیا،لفٹ میں لطیف کھوسہ سمیت دیگر وکلا موجود ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں