اوچ شریف میں بھی بجلی کے بل جلا دیئے گئے

اوچ شریف میں تاجروں نے بجلی کے بل جلا دیئے۔نجی ٹی وی سماء نیوز کے مطابق بجلی کے ریٹ میں ہوشربا اضافے پر اوچ شریف کے تاجر سراپا احتجاج بن گئے۔ تاجروں نے بجلی کی بڑھتی قیمتوں کو ناقابل قبول قرار دیتے ہوئے حالیہ اضافہ واپس لینے کا مطالبہ کر دیا۔تاجروں نے احتجاج ریکارڈ کرواتے ہوئے بجلی کے بلوں کو آگ لگا دی اور ادائیگیاں نہ کرنے کا عہد کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں