سفاک ملزمان نے نوجوان پر پیٹرول چھڑکا اور پھر شعلہ دکھا دیا۔۔۔

مانگا منڈی میں سفاک ملزمان نے نوجوان پر پیٹرول چھڑکا اور پھر شعلہ دکھا دیا، نوجوان تڑپ تڑپ کر دم توڑ گیا۔نجی ٹی وی سماء نیوز کے مطابق مانگا منڈی میں دلخراش واقعہ پیش آیا جہاں نامعلوم افراد نے درندگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے نوجوان کو پیٹرول چھڑک کر آگ لگا دی۔ شعلوں میں لپٹا نوجوان بار بار زندگی کی بھیک مانگتا رہا مگر سفاک ملزمان کو ترس نہ آیا اور اس کے زندہ جلنے کا تماشا دیکھتے رہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں