ہائیکورٹ نے ٹرائل کورٹ کو 8سوالات پر دوبارہ فیصلے کا حکم دیا،ٹرائل کورٹ نے جواب دیئے بغیر اپنے پہلے آرڈر کو ہی درست قرار دیا،لطیف کھوسہ ایڈووکیٹ

اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیئرمین پی ٹی آئی کی سزا معطلی کی درخواست پر سماعت کے دوران لطیف کھوسہ ایڈووکیٹ نے دلائل دیتے ہوئے کہاکہ اسلام آباد ہائیکورٹ نے ٹرائل کورٹ کو 8سوالات پر دوبارہ فیصلے کا حکم دیا،ٹرائل کورٹ نے ان سوالات کا جواب دیئے بغیر اپنے پہلے آرڈر کو ہی درست قرار دیا،سپریم کورٹ نے کہاکہ ٹرائل کورٹ نے ہائیکورٹ کا فیصلہ بھی نہیں مانا۔ اسلام آباد ہائیکورٹ مین چیئرمین پی ٹی آئی کی سزا معطلی کی درخواست پر سماعت ہوئی،چیف جسٹس عامر فاروق اور جسٹس طارق محمود جہانگیری نے سماعت کی ،چیئرمین پی ٹی آئی کے وکیل لطیف کھوسہ عدالت میں پیش ہوئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں