دن میں انتخابات کی تاریخ دینے کی اجازت صدر کو آئین دیتا ہے ، شعیب شاہین

پاکستان تحریک انصاف کے وکیل شعیب شاہین کا کہنا ہے کہ آئین صدر کو اجازت دیتا ہے کہ 90 دن میں انتخابات کی تاریخ دیں۔اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ آئین میں 90 دن میں انتخابات کا کہا گیا ہے، کل پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے مشترکہ مفادات کونسل کے خلاف آئینی درخواست دائر کی جائے گی۔شعیب شاہین نے کہا کہ شاہ محمود قریشی نے پریس کانفرنس کی انہیں گھر سے اٹھا لیا گیا، نگران سیٹ اپ سوائے الیکشن کے کچھ کام نہیں کر سکتا، مسائل کا حل سیاسی استحکام سے ہے جو بات چیت سے آئے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں