عمران خان نے سائفر سازش کا ماسٹر مائنڈ سابق ڈی جی آئی ایس آئی جنرل فیض حمید کو قرار دے دیا، بڑا دعویٰ سامنے آگیا

خفیہ ایجنسی آئی ایس آئی کے سابق سربراہ جنرل حمید گل کے بیٹے عبداللہ حمید گل نے دعویٰ کیا ہے کہ سابق وزیر اعظم عمران خان نے سائفر سازش کا ماسٹر مائنڈ جنرل ریٹائرڈ فیض حمید کو قرار دے دیا۔عبداللہ گل نے سماجی ویب سائٹ ایکس پر اپنی پوسٹ میں دعویٰ کیاکہ اٹک جیل میں سائفر کیس میں تفتیش کے دوران چئیرمین تحریک انصاف عمران خان کے اس دعوے کے بعد کہ سائفر دراصل جنرل فیض حمید اور شاہ محمود قریشی کا منصوبہ تھا، فیض حمید کے خلاف بھی آفیشل سیکرٹ ایکٹ کے تحت کارروائی کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں