سعودی پرولیگ، رونالڈو نے ایک بار پھر ہیٹ ٹرک کرلی

سعودی پرولیگ میں کرسٹیانو رونالڈو کےگولز کا سلسلہ جاری ہے، رونالڈو نے ایک بار پھر ہیٹ ٹرک کرلی.

پرنس سلطان بن عبدالعزیز سٹیڈیم میں سعودی پرولیگ میں النصر اور داماک کے درمیان میچ میں کرسٹیانورونالڈو چھائے رہے، پہلے ہاف میں ہی ہیٹ ٹرک کرلی،اٹھارہویں منٹ میں پنالٹی پر پہلا گول کیا، پانچ منٹ بعد دوسری بار گیند کو جال میں پہنچایا اور پہلے ہاف کے آخری لمحات میں تیسرا گول کرکے النصر کی جانب سے دوسری ہیٹ ٹرک مکمل کی،دوسرے ہاف میں کوئی ٹیم گول نہ کرسکی اور النصر نے تین صفر سے جیت کے ساتھ ٹیبل پر ٹاپ پوزیشن حاصل کرلی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں