اسلام آباد ہائیکورٹ نے مبینہ آڈیو لیکس چینلز پر نشر کرنے سے متعلق پیمرا کیخلاف توہین عدالت کی درخواست ناقابل سماعت قرار دے کر خارج کردی ۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق اسلام آبادہائیکورٹ میں مبینہ آڈیو لیکس چینلز پر نشر کرنے سے متعلق پیمرا کیخلاف توہین عدالت کی درخواست پر سماعت ہوئی،عدالت نے وکیل درخواست گزار سے استفسار کیا کہ کیا آپ کیس میں متاثرہ فریق ہیں؟متاثرہ فریق نہ ہونے پر توہین عدالت کی کارروائی کیسے ہو سکتی ہے ۔
اسلام آباد ہائیکورٹ نے درخواست ناقابل سماعت قرار دے کر خارج کردی ،عدالت نے درخواست گزار کو متعلقہ فورم سے رجوع کرنے کی ہدایت کردی ۔