آرچ بشپ آف ویانا کارڈینل ڈاکٹر کرسٹوف شونبرن نے سعودی عرب میں رابطہ عالم اسلامی کے سیکریٹری جنرل ڈاکٹر عبدالکریم العیسیٰ سے ملاقات کی ہے.
سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں آرچ بشپ کارڈینل اور رابطہ عالم اسلامی کے سیکریٹری جنرل کے درمیان ہونے والی ملاقات میں قوموں اور افراد کے درمیان تعاون کو فروغ دینے کی کوششوں اور مذہبی رہنماؤں کے درمیان ان افکار و خیالات کے تدارک کے لیے تعاون اور رابطوں کی اہمیت کو اجاگر کیا گیا جن کی وجہ سے معاشروں میں دوریاں پیدا ہوتی ہیں.
اس موقع پر مذاہب اور ثقافتوں کے درمیان تعلقات اور عالمی سطح پر ان کے اثرات و بین الاقوامی بحرانوں سے نمٹنے کے لیے فعال کردار کی ادائیگی پر تبادلہ خیال کیا گیا. آرچ بشپ کارڈینل آف ویانا کا یہ دورہ تہذیبوں کے مابین دوستی اور تعاون کو فروغ دینے کےحوالے سے انتہائی اہم شمار کیا جا رہا ہے.