این اے 193کے ضمنی انتخابات میں گنتی کا عمل جاری ہے ، اب تک کی اطلاعات کے مطابق تحریک انصاف کے محسن لغاری 640ووٹ لیکر آگے ہیں۔
مسلم لیگ ن کے عمار اویس لغاری 56ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر ہیں جبکہ پیپلزپارٹی کے اخترحسن گورچانی 8ووٹ لیکر تیسرے نمبر پر ہیں ۔
واضح رہے کہ این اے 193کی نشست تحریک انصا ف کے سردار جعفر لغاری کے انتقال کے باعث باعث خالی ہوئی تھی ، حلقے میں کل ووٹرز کی تعداد 3 لاکھ 79 ہزار 204 ہے جن میں سے مرد ووٹرز کی تعداد 2 لاکھ 6 ہزار 495 اور خواتین ووٹرز کی تعداد 1 لاکھ 72 ہزار 709 ہے۔الیکشن کمیشن کے مطابق این اے 193 میں 237 پولنگ اسٹیشن قائم کیے گئے ۔
پولنگ اسٹیشنوں پر پولیس اہلکار ڈیوٹی انجام دے رہے ہیں جبکہ رینجرز کے 200 جوان بھی کوئیک رسپانس فورس ڈیوٹی پر ہیں۔