بلوچستان کے ضلع آواران اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔
زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 4.6 ریکٹر سکیل ریکارڈ کی گئی ہے، زلزلے کا مرکز آواران سے 60 کلومیٹر جنوب مغرب میں تھا جبکہ گہرائی 76 کلو میٹر تھی۔
زلزلہ پیما مرکز کا کہنا ہے کہ تاحال کسی قسم کے جانی و مالی نقصان کی اطلاع نہیں ہے