90روزمیں انتخاب آئین اورقانون کی ریڈلائن ہے، شیخ رشید 

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہاہے کہ 90روزمیں انتخاب آئین اورقانون کی ریڈلائن ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹوئٹ میں شیخ رشید احمد نے کہاکہ سپریم کورٹ آئین اورقانون کی بالادستی قائم کرےگی توملک میں معاشی اوراقتصادی استحکام آئےگا،90روزمیں انتخاب آئین اورقانون کی ریڈلائن ہے،پی ڈی ایم فیصلہ کرلے انتخاب میں جاناہے یااحتساب یاعذاب میں ۔

ان کاکہناتھا کہ دیکھناہوگاکہ ملک کوسول نافرمانی کی طرف کون اور کیوں لے کرجارہاہے ،اب عدالتوں پرحملہ ہواتولگ پتاجائےگا۔

سربراہ عوامی مسلم لیگ نے کہاکہ 42فیصد مہنگائی بڑھ گئی، جھانسی کی رانی کا18گاڑیوں کاشاہانہ سیکورٹی سکواڈبڑھ گیاہے،ان کاکہناتھا کہ غریب ڈیفالٹ ہوگیاہے ملک ڈیفالٹ ہونے کے دھانے پرہے ساری قوم کی نظریں سپریم کورٹ پرلگی ہوئی ہیں، سپریم کورٹ کافیصلہ ہی ملک بچاسکتاہے ، ان کاکہناتھا کہ حکمران سپریم کورٹ کوتقسیم کرکے1997کی تاریخ دہرانہ چاہتے ہیں لیکن ناکام ہوں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں