مردم شماری کے اعدادوشمار پہلے سے طے تھے، صرف دکھاوے کیلئے توسیع کی گئی، حافظ نعیم الرحمان

امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمان نے کہاہے کہ مردم شماری کے اعدادوشمار پہلے سے طے تھے، صرف دکھاوے کیلئے توسیع کی گئی۔کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمان نے کہاکہ ادارہ شماریات کے مطابق کراچی میں 38ہزار بلند عمارتیں ہیں،ادارہ شماریات کے مطابق کراچی کی 38ہزار بلند عمارتوں کی اکثریت میں مردم شماری نہیں ہوئی،مردم شماری میں دکھاوے کیلئے توسیع کی گئی،یقین سے کہتے ہیں اعدادوشمار پہلے سے طے تھے،صرف دکھانے کیلئے مردم شماری میں توسیع کی گئی۔امیر جماعت اسلامی کراچی نے کہاکہ ہمارے احتجاج پر مردم شماری میں ایک ماہ کی توسیع کی گئی،پی ڈی ایم کی رجیم چینج کے وقت میں کراچی پر پھر شپ خون مارا، کراچی کی آبادی کو ایک کروڑ45لاکھ کم گنا گیا،کل مشترکہ مفادات کونسل نے ملک میں ساتویں مردم شماری کی منظوری دی،ماضی میں جعلی مردم شماری کو قانونی حیثیت دی گئی۔انہوں نے کہاکہ 2017کی مردم شماری پر شدید اعتراضات سامنے آئے تھے،ڈیجیٹل مردم شماری کے نام پر عوام کو دھوکا دیا جائے گا، سب نے ملکر کراچی کی پیٹھ پر چھرا گھونپا ہے، کراچی کی آبادی کو کم گنا گیا ہے۔ان کا کہناتھا کہ پچھلی مردم شماری کے بعد ہی مستقبل میں فراڈ کرنے کیلئے پلاننگ کی جا چکی تھی،ایم کیو ایم خود کو نمائندہ جماعت کہتی ہے اس نے اعتراض نہیں کیا اور قبول کرلیا،جو جماعت خود کو نمائندہ سمجھتی رہی اس نے پچھلی مردم شماری کو قبول کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں