وفاقی حکومت نے سائرس قاضی کو نیا سیکریٹری خارجہ تعینات کرنے کی منظوری دے دی۔ سائرس قاضی موجودہ سیکریٹری خارجہ کے ریٹائر ہونے پر بطور سیکریٹری خارجہ عہدہ سنبھالیں گے،موجودہ سیکریٹری خارجہ اسد مجید خان 16اگست کو ریٹائر ہوجائیں گے۔محمد سائرس سجاد قاضی اس وقت وزارت خارجہ میں سینئیر ترین افسر اور بطور سپیشل سیکریٹری فرائض انجام دے رہے ہیں۔سائرس قاضی نے بطور سفیر پاکستان ہنگری اور ترکی میں خدمات انجام دی ہیں، حال ہی میں ان کو ترکی سے واپس بلایا گیا تھا۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments