یوم جشن آزادی پاکستان کے موقع پر پاک امریکہ فریڈ یم الائنس کے زیر اہتمام مرکزی سالانہ تقریب شکاگو میں 19 اگست کو ہوگی ۔پاکستان کے نامور فنکار بھی ملی نغموں پر اپنے فن کا مظاہرہ کرینگے جبکہ تقریب کے مہمان خصوصی شکاگو میں قونصلیٹ جنرل طارق کریم ہونگے, شرکاء کے لیے کھانے پینے کے سٹالز بھی لگائے جائیں گے۔پروگرام کی کور کمیٹی کے رکن قاسم ہوکلا نے وقارخان اور نظر نقوی سمیت دیگر کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یوم آزادی پاکستان کے حوالے سے ہونیوالی اس مرکزی تقریب کے چیف آرگنائزر اقبال خان ہیں جبکہ ان کے ساتھ کاشف الیاس, اوصاف زیدی سمیت دیگر اورسیز پاکستان بھی شامل ہونگے تقریب میں شہداء آزادی پاکستان کو بھرپور خراج عقیدت پیش کیا جائے گا اور پاکستان کے نامور گلوکار اپنے فن کا مظاہرہ کرینگے تقریب میں فیملیز کے لیے کھانے پینے کے علاؤہ پاکستانی مصنوعات کے سٹالز بھی لگائے جائیں گے اور تقریب کے اختتام پر آتش بازی بھی کی جائے گی۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments