پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما جاوید لطیف کا کہنا ہے کہ پہلے دن سے کہہ رہے ہیں کہ الیکشن وقت پر ہونے چاہئیں، الیکشن میں ایک دن کی تاخیر نہیں ہونی چاہیے۔انہوں نے کہا کہ کل مشترکہ مفادات کونسل (سی سی آئی) میٹنگ میں جو فیصلہ ہوتا ہے اسے ماننا پڑے گا، وزیراعظم نئی مردم شماری پر الیکشن کی بات بطور صدر ن لیگ نہیں کر رہے، وہ بطور وزیراعطم یہ بات کر رہے ہیں کیونکہ قومی حکومت ہے۔جاوید لطیف نے کہا کہ اتحادی حکومت میں شامل کچھ جماعتیں تحفظات کا اظہار کرتی ہیں تو ان کو دیکھنا ذمے داری ہے، نئی مردم شماری پر الیکشن کروائیں گے تو آئین میں ترمیم کی ضرورت ہوگی، نئی مردم شماری پر اتفاق رائے ہو جائے تو ہمیں کوئی اعتراض نہیں، ہماری پہلی ترجیح یہی ہے کہ الیکشن مقررہ وقت پر ہونے چاہئیں۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments