پنجاب کے دارالحکومت میں مسلح ملزمان نے بھتہ نہ دینے پر سبزی فروش کو فائرنگ کر کے قتل کردیا۔تفصیلات کے مطابق لاہور میں سبزی فروش بابر کے قتل کا مقدمہ بھائی ناظم حسین کی مدعیت میں درج کرلیا گیا ہے۔ایف آئی آر کے متن میں لکھا گیا ہے کہ عبداللہ بٹ، انجم اور پھجو سبزی منڈی سے بھتہ لیتے ہیں، جنہوں نے بھائی سے بھتہ لینے کے لیے رابطہ کیا تو اس دوران تنازع ہوا۔مقدمے میں زبیر عرف زبیری، عبداللہ بٹ، انجم اور پھجو سمیت دو نامعلوم ملزمان کو نامزد کیا گیا ہے۔پولیس کی جانب سے مقدمہ درج کرنے کے باوجود ملزمان کی گرفتاری عمل میں نہیں لائی جاسکی۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments