امریکہ میں بچوں کے ساتھ چھٹیاں مناتی ماں کی غفلت اس کی 6سالہ بچی کی جان لے گئی۔ میل آن لائن کے مطابق یہ واقعہ امریکی ریاست اریزونا کی میریکوپا کاﺅنٹی میں پیش آیا ہے جہاں خاتون بچوں کے ساتھ کشتی رانی سے لطف اندوز ہو رہی تھی کہ اس کی کم عمر بچی کی ٹانگ کشتی کے پروپیلر (کشتی کو آگے دھکیلنے والے پنکھا)کی زد میں آ کر کٹ گئی۔رپورٹ کے مطابق پروپیلر کے بلیڈز نے بچی کی ٹانگ کاٹ کر اس کے جسم سے الگ کر دی۔ بچی کو فوری طور پر ہسپتال لیجایا گیا تاہم خون زیادہ بہہ جانے کی وجہ سے اس کی موت واقع ہو گئی۔ حکام کی طرف سے بتایا گیا ہے کہ اس فیملی میں 6مردوخواتین اور 6بچے تھے۔ ان سب نے لائف جیکٹس پہن رکھی تھیں۔ ابھی سب لوگ کشتی میں سوار ہو ہی رہے تھے کہ بچی ماں کے ہاتھ سے چھوٹ کر پانی میں جا گری اور اس کی ٹانگ پروپیلرز کی زد میں آکرکٹ گئی
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments