برطانیہ میں لڑکی سےزیادتی کے جھوٹے الزام میں قید شخص بالآخر 17سال بعد رہا

برطانیہ میں جنسی زیادتی کے جھوٹے الزام میں قید شخص بالآخر 17سال بعد رہا ہو گیا۔ ڈیلی سٹار کے مطابق اینڈی میلکنسن نامی اس شخص پر جولائی 2003ءمیں ایک لڑکی نے الزام عائد کیا تھا کہ اس نے اسے ایم 61موٹروے پر لٹل ہلٹن کے علاقے میں جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا۔عدالت نے بھی لڑکی کا مؤقف درست مانتے ہوئے اینڈی کو قید کی سزا سنا دی تاہم 26جولائی کو کورٹ آف اپیل نے اینڈی کو بے گناہ قرار دیتے ہوئے اس سزا ختم کر دی اور اسے فوری طور پر رہا کرنے کا حکم جاری کر دیا۔عدالت کی طرف سے ریمارکس میں کہا گیا کہ ”اب ہم جانتے ہیں کہ یہ گھناﺅنا جرم کسی اور مرد نے کیا تھا۔“ اینڈی نے رہائی کے بعد بتایا ہے کہ ”جب مجھ پر الزام عائد کیا گیا، میں شدید صدمے میں تھا تاہم مجھے یقین تھا کہ عدالت میں سچ سامنے آ جائے گا۔ جب مجھے عمر قید کی سزا سنائی گئی تو میں سخت مایوس ہو گیا۔ اگلے کئی سال میں نے جیل میں شدید ڈپریشن میں گزارے۔ تاہم ایک موہوم سی امید تھی کہ میری بے گناہی ایک دن ثابت ہو گی اور میں آزاد ہو جاﺅں گا۔ اسی امید پر میں نے قید کے سال گزارے۔“ رپورٹ کے مطابق اس ناحق جیل پر مانچسٹر پولیس کی طرف سے اینڈ سے معافی مانگی گئی ہے، جسے اینڈی نے مسترد کر دیا۔ اینڈی کا کہنا ہے کہ ”مانچسٹر پولیس کی معافی دکھاوے کے سوا کچھ نہیں ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں