پاکستان اور آذربائیجان، ترکی کے ففتھ جنریشن سٹیلتھ فائٹر جیٹ پروگرام کا حصہ بن گئے۔نیوز ویب سائٹ’پروپاکستانی‘ کے مطابق بتایا گیا ہے کہ جدید ترین ٹیکنالوجی اور سٹیلتھ صلاحیتوں کا حامل ’کان‘ (KAAN) سٹیلتھ ایئرکرافٹ بہت جلد اپنی پہلی اڑان بھرنے کے لیے تیار ہے۔ یہ طیارہ تین برادر ممالک پاکستان، ترکی اور آذربائیجان کی مشترکہ کاوشوں کا نتیجہ ہے، جس کا مقصد ایروسپیس انڈسٹری میں انقلاب برپا کرنا اور تینوں ممالک کے مابین تژویراتی تعلقات کو مزید مضبوط بنانا ہے۔رپورٹ کے مطابق کان سٹیلتھ ایئرکرافٹ بنیادی طور پر ترک ایروسپیس انڈسٹریز(ٹی اے آئی) کی پیداوار ہے، تاہم اس پروگرام کو پاکستان اور آذربائیجان کی بھرپور حمایت حاصل رہی ہے اور اب دونوں ملک باقاعدہ اس پروگرام کا حصہ بن گئے ہیں۔یہ طیارہ رواں سال 27دسمبر کو اپنی پہلی اڑان بھرے گا۔ مبینہ طور پر یہ طیارہ مصنوعی ذہانت کی ٹیکنالوجی سے لیس ہے۔ پاکستان اور آذربائیجان کے اس پروگرام کا حصہ بننے کی خوشخبری ٹوئٹر اکاﺅنٹ ’ Conflict watch PSF‘پر ایک ٹویٹ کے ذریعے سنائی گئی ہے۔ ٹویٹ میں بتایا گیا ہے کہ ’کان‘ کے ملٹی پل سب سسٹمز پاکستان میں تیار ہوں گے اور جلد طیارے کی مشترکہ پیداوار شروع ہو گی
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments