ایشیز سیریز کا آخری معرکہ سنسنی خیز مقابلے کے بعد انگلینڈ کے نام

ایشیز سیریز کے پانچویں اور آخری ٹیسٹ میچ میں انگلینڈ نے آسٹریلیا کو 49رنز سے شکست دیدی۔تفصیل کے مطابق مہمان ٹیم ہدف کے تعاقب میں 334 رنز تک محدود رہی اور اس کے سارے کھلاڑی پویلین لوٹ گئے۔ آسٹریلیا کی جانب سے وارنر نے 60اور عثمان خواجہ نے 72سکور کی جارحانہ باری کھیلی اور وکٹ گنوابیٹھے۔ اس کے بعد سمتھ 54رنز بناکر آﺅٹ ہوگئے اس کے بعد ٹریوس ہیڈ بھی 43سکور کی مزاحمتی اننگ کھیل کر میدان بدر ہوئے۔ میزبان ٹیم کی جانب سے کرس ووکس نے 4جبکہ معین علی نے 3بلے بازوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔ اپنے کیریئر کا آخری میچ کھیلنے والے سٹیورٹ براڈ نے دو کھلاڑیوں کو آﺅٹ کیا۔ انگلش ٹیم کے تیز گیند باز نے دو روز قبل ہر طرح کی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا تھا اور یہ انکا آخری میچ تھا جس میں انہوں نے چار وکٹیں حاصل کیں، انگلش باﺅلر نے اپنے ٹیسٹ کیریئر میں 604کھلاڑیوں کو میدان بدر کیا۔ واضح رہے کہ انگلینڈ کی جانب سے دوسری اننگز میں جو روٹ 91 اور زیک کرولی 73 رن بنا کر نمایاں بلے باز رہے تھے۔تیسرے دن کے اختتام پر انگلینڈ کا سکور 9 وکٹ پر تین سو نواسی رن رہا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں