بھارت میں 2 انتہا پسندہندو جماعتوں میں تصادم، حالات کشیدہ

بھارتی ریاست ہریانہ میں بجرنگ دل اور وشو ہندو پریشد کے درمیان تصادم کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک جبکہ 20 افراد زخمی ہوگئے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق دونوں جماعتوں کے مابین تصادم ایک مذہبی جلوس کے دوران ہوا، وشو ہندو پریشد کے زیر اہتمام برج منڈل جلابھشیک یاترا کو نوجوانوں کے ایک گروپ نے گروگرام-الور قومی شاہراہ پر روک دیا اور پتھراؤ کیا، جس کےباعث خواتین اور بچوں سمیت ڈھائی ہزاروں لوگ مقامی مندر میں پناہ لینے پر مجبور ہوگئے، مظاہرین نے ایک دوسرے پر پتھر برسائے اور متعدد گاڑیوں کو آگ لگا دی، پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے پہلے آنسو گیس کا استعمال کیا اور پھر ہوائی فائرنگ کی

اپنا تبصرہ بھیجیں