آسٹریلوی بلے باز عثمان خواجہ 26 سال بعد انگلینڈ میں ایشز سیریز کے دوران سب سے زیادہ رنز بنانے والے آسٹریلوی اوپنر بن گئے۔رواں سیزن کے دوران عثمان خواجہ نے پانچ میچز میں 496 رنز بنائے جس میں ایک سنچری اور 3 نصف سنچریاں شامل ہیں۔ عثمان خواجہ سے قبل 1997 میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے آسٹریلوی اوپنر میتھیو ایلیٹ تھے جنہوں نے 556 رنز بنائے تھے۔ واضح رہے کہ وہ انگلینڈ کے خلاف ڈان بریڈ مین کی فہرست میں آنے اور ایک اور سنگ میل عبور کرنے میں صرف 4 رنز دور رہ گئے۔وہ 35 برس کی عمر میں انگلینڈ میں ایشز سیریز کے دوران 500 رنز بنانے والے کھلاڑی بن سکتے تھے۔ ڈان بریڈ مین نے 39 برس کی عمر میں انگلینڈ میں 500 رنز بنائے تھے۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments