سندھ ہائیکورٹ نے آئی جی کو بااختیار بنانے کا حکم دیدیا، مقررہ مدت سے قبل ہٹانے سے بھی روک دیا۔پولیس میں سیاسی مداخلت ختم کرنے سے متعلق قانون سازی کے خلاف درخواست کی سندھ ہائیکورٹ میں سماعت ہوئی۔ عدالت نے سندھ حکومت کو مقرر مدت سے پہلے آئی جی سندھ کو ہٹانے سے روک دیا۔48صفحات پرمشتمل حکم نامے میں کہا کہ آئی جی سندھ ہر حال میں تین سال تک اپنی مدت پوری کریں۔ تین سال پورے ہونے سے قبل آئی جی سندھ کو عہدے سے نہیں ہٹایا جائے گا۔آئی جی سندھ کے اختیارات بھی بحال کرنے کا حکم دے دیا گیا، کہا کہ پولیس میں اعلیٰ سطح پر تقرری سے متعلق آئی جی سندھ کو مکمل بااختیار بنایا جائے۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments