ایتھنز (آن لائن) یونان میں حادثے کا شکار ہونیوالی کشتی میں سوار پاکستانیوں کے سرکاری اعدادو شمار جاری کردیئے گئے ہیں۔
پاکستان کے سرکاری اعداد و شمار کے مطابق بد قسمتی کشتی میں 209 پاکستانی شامل تھے، جس میں سے 28 افراد کا تعلق آزاد کشمیر جبکہ 181 کا تعلق پاکستان کے مختلف علاقوں سے تھا، حادثے کے بعد 12 پاکستانیوں کو زندہ بچا لیا گیا تاہم حادثے میں جاں بحق ہونیوالے افراد کی درست تعداد کے بارے میں تاحال کچھ نہیں کہا جاسکتا۔ رپورٹ کے مطابق کشتی حادثے میں مرنے والوں کی شناخت کے لیے 201 ڈین این اے سیمپلز لئے گئے ہیں جبکہ انسانی اسمگلنگ کے الزام میں 29 مشتبہ ملزمان کو گرفتار کیا جا چکا ہے۔
دوسری جانب ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرا بلوچ کا ہفتہ وار بریفنگ دیتے ہوئے کہنا تھا کشتی حادثے کے پیچھے کون تھا؟ زندہ بچ جانے والوں سے پوچھ گچھ کی جارہی ہے، یونانی حکام بچ جانے والے افراد سے متعلق فیصلہ کریں گے۔