لاہور (نمائندہ خصوصی) استحکام پاکستان پارٹی نے سیاسی امور کے لیے ریجنل کمیٹیاں تشکیل دے دیں۔استحکام پاکستان پارٹی کی تنظیم سازی کا عمل تیز کردیا گیا، سیکرٹری جنرل عامر کیانی نے پارٹی کی ریجنل کمیٹیوں کا اعلان کردیا۔پارٹی کے پیٹرن انچیف جہانگیر ترین اور پارٹی صدر علیم خان کی مشاورت سے نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔عامر کیانی نے نوٹیفکیشن کے ذریعے ریجنل کمیٹیوں کے نام جاری کیے۔لاہور، گوجرنوالہ، فیصل آباد، ساہیوال، ڈی جی خان، بہاولپور اور راولپنڈی میں ریجنل کمیٹیاں تشکیل دی گئی ہیں۔تمام ممبران باہمی مشاورت سے 10 روز میں ضلع تنظیم سازی کریں گے، ممبران سیکرٹری جنرل آفس کی مشاورت سے نام فائنل کریں گی۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments