لاہور (آن لائن ) بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کے طیارے نے امریکہ جانے کے لئے پاکستان کی فضائی حدود استعمال کی یا نہیں ؟ اس حوالے سے اہم تفصیلات سامنے آئی ہیں ۔ “جنگ ” کے مطابق پاکستان کی طرف سےفضائی حدود استعمال کرنے کی اجازت ملنے کے بعد مودی کا خصوصی طیارہ امرتسر سے پاکستان میں داخل ہوا اور لاہور، گوجرانوالہ، راولپنڈی، کوہاٹ اور پشاور سے ہوتا ہوا نیویارک کی طرف چلا گیا۔ بھارتی وزیراعظم مودی کے خصوصی طیارے بوئنگ 777-337 انڈیا ون جس کا رجسٹریشن نمبر K7066 ہے، کو پاکستانی فضائی حدود استعمال کرنے کے لئے بھارتی حکومت نے خصوصی طور پر درخواست کی تھی ۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments