پاکستان چین کو گدھوں کی کھالیں برآمد کرے گا

 اسلام آباد (آن لائن) پاکستان چین کو گدھوں کی کھالیں برآمد کرے گا، ڈیری مصنوعات بھی فراہم کی جائیں گی۔

نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق چین کیلئے مختلف مصنوعات کی برآمدات ریگولیٹ کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا، پاکستان چین کو گدھوں کی کھالوں کے علاوہ خشک مرچیں، بیف بھی بھجوائے گا۔ اس حوالے سے پاکستان اور چین 4 مختلف پروٹوکولز پر دستخط کریں گے جن کے تحت صحت کے معیار اور کوارنٹائن ضروریات پر عمل درآمد کیا جائے گا۔ 

ان پروٹوکولز کی وزارت قانون و انصاف نے توثیق کر دی جبکہ وزارت خارجہ نے بھی کوئی اعتراض نہیں کیا، وزیراعظم شہباز شریف نے سمری وفاقی کابینہ میں پیش کرنے کی منظوری دے دی۔ 

اپنا تبصرہ بھیجیں