اسلام آباد(آن لائن)اسلام آباد ہائیکورٹ میں توشہ خانہ کیس کی سماعت کے دوران عیدالاضحیٰ کی چھٹیوں کا ذکر چھڑ گیا۔
نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق دوران سماعت چیف جسٹس عامر فاروق نے کہاکہ حکومت نے تو چھٹیاں بھی کم کردی ہیں، خواجہ حارث نے مکالمہ کرتے ہوئے کہاکہ کب سے ہیں چھٹیاں؟وکیل الیکشن کمیشن امجد پرویز نے کہاکہ عید والے دن سے چھٹی ہو گی ۔