میئر اور ڈپٹی میئر کراچی کا 10دن میں یوسی الیکشن لڑنے کا اعلان 

کراچی(ڈ آن لائن)میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے کہاہے کہ شہر کراچی میں مسائل بہت ہیں، وسائل محدود ہیں،تنقید کا جواب صرف کام سے دیں گے، کراچی میں کام ہوتا نظر آئے گا۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے  کرتے مرتضیٰ وہاب نے کہاکہ میئر اور ڈپٹی میئر کراچی 10دن میں یوسی الیکشن لڑیں گے ،ان کاکہناتھا کہ شہر میں پانی کا مسئلہ حل کرنا ہماری پہلی ترجیح ہے ،سمندر کے پانی کو میٹھا بنانے پر کام ہورہا ہے، بارش سے مسائل، نالوں کی صفائی و تعمیر کیلئے کام جاری ہے، 

میئر کراچی نے کہا کہ وال چاکنگ اور پلاسٹک بیگز پر مکمل پابندی ہوگی،چیزوں کو ٹھیک کرنے سے چلانا ہماری ترجیح ہوگی،ان کاکہناتھا کہ حب ڈیم کی نئی کینال کو پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ سے تعمیر کریں گے، حب ڈیم سے نئی کینال کے ذریعے کراچی کو پانی ملے گا، نالوں کی صفائی کا عمل 4ماہ میں مکمل ہو گا۔ 

مرتضیٰ وہاب نے کہاکہ پیپلزپارٹی ایسا گورننس سسٹم لائے گی جس سے شہریوں کو بہتری نظر آئے،کورنگی کازوے پر نیا پل بنایا جائے گا ، ملیر ایکسپریس وے پر تیزی سے کام جاری ہے ،پہلوان گوٹھ کے نالے کو مکمل کرکے جلد کھول دیا جائے گا۔

ان کاکہناتھاکہ کے ایم سی کو اپنے پیروں پر کھڑا کریں گے، پراپرٹی ٹیکس اب ٹائون میں جمع کیا جائے گا، سندھ حکومت کے ساتھ ملکر اداروں کو بااختیار بناناہے،کراچی کے ساتھ زیادتی کرنے والوں کے خلاف ایکشن ہو گا،کام کی نیب ہے اور کراچی میں کام ہوتا نظر آئے گا، کیماڑی میں 200ایکڑ زمین پر ایسا قبرستان بنائیں گے جو مثالی ہوگا، ملیر کی طرف بھی قبرستان کیلئے زمین کا بندوبست کریں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں