اسلام آباد ( آن لائن )سپیشل جج سینٹرل اعظم خان نے حریم شاہ ویڈیو لیک کیس میں صندل خٹک کی ضمانت بعدازگرفتاری منظور کر لی ہے ۔
تفصیلات کے مطابق صندل خٹک کی جانب سے سپیشل جج سینٹرل اعظم خان کی عدالت میں ضمانت کی درخواست دائر کی ،عدالت نے دونوں فریقین کے دلائل سننے کے بعد صندل خٹک کی ضمانت کی درخواست منظور کر لی ۔ یاد رہے کہ ایف آئی اے نے 12 جون کو ضمانت مسترد ہونے پر صندل خٹک کو عدالت سے گرفتار کر لیا تھا ۔
واضح رہے کہ 8 روز قبل سپیشل جج سینٹرل اسلام آباد نے ٹک ٹاکر حریم شاہ کی ویڈیوز لیک کیس کی سماعت کی تھی جس دوران مدعی حریم شاہ اور ملزمہ صندل خٹک اپنے وکلا کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئیں۔دوران سماعت ملزمہ صندل خٹک نے مو¿قف اپنایا کہ میں نے حریم شاہ کی ویڈیو بنائی اور نہ لیک کیں، حریم شاہ کی ویڈیوز ابھی لیک ہوئیں، وہ مجھے سال سےتنگ کررہی ہے، حریم مجھے نازیبا تصاویر کے ذریعے بلیک میل کر رہی ہے۔
دوران سماعت ٹک ٹاکر حریم شاہ نے ویڈیوز اور تصاویر کمرہ عدالت میں دکھائیں۔اس پراسیکیوٹر نے عدالت میں مو¿قف اختیار کیا کہ ٹک ٹاک پر کشمیر کی آزادی کے لیے ویڈیوز نہیں ڈالی جاتیں، ٹک ٹاکر جو ویڈیوز بناتے ہیں، سب کو معلوم ہے۔سپیشل جج سینٹرل اعظم خان نے دلائل سننے کے بعد ملزمہ صندل خٹک کی درخواست ضمانت مسترد کردی جس کے بعد انہیں گرفتار کرلیا گیا۔