آج سے 24جون تک گرمی کی شدت میں اضافے کا امکان

لاہور( آن لائن)رواں ہفتہ کےدوران پنجاب کے بیشتر علاقے گرمی کی لپیٹ میں رہیں گے۔

نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق پرونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے ) نے کہاہے کہ آج  سے 24 جون کے دوران بیشتر علاقوں میں دن کے درجہ حرارت میں بتدریج اضافے کا امکان ہے،بالائی اور وسطی پنجاب سمیت اسلام آباد میں دن کا درجہ حرارت 04 سے06 ڈگری سینٹی گریڈ معمول سے زیادہ رہنے کا امکان ہے۔

پی ڈی ایم اے  کا مزید کہناتھا کہ  جنوبی پنجاب میں دن کا درجہ حرارت 02 سے 04 ڈگری سینٹی گریڈ معمول سے زیادہ رہنے کا امکان ہے،درجہ حرارت میں اضافے کی وجہ سے آنے والے دنوں میں بجلی اور پانی کی طلب میں اضافہ ہوگا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں