اسلام آباد ( آن لائن) فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) نے سیکیورٹی اداروں کے خلاف مہم چلانےکے الزام میں 3 سیاسی رہنماؤں کو طلب کرلیا۔
جیو نیوز کے مطابق ایف آئی اے کی جانب سے طلب کیے جانیوالوں میں تحریک انصاف کے دو رہنما اعظم سواتی اور سابق ڈپٹی سپیکر قاسم سوری شامل ہیں جبکہ سوشل میڈیا پر اداروں کے خلاف مہم چلانے کے الزام میں تحریک انصاف کے سابق رہنما علی زیدی کو بھی طلب کیا گیا ہے ، تینوں رہنماؤں کو 22 جون کو ایف آئی اے کے دفتر میں پیش ہونے کا نوٹس جاری کردیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ علی زیدی تحریک انصاف سندھ کے سابق صدر ہیں تاہم اب وہ عمران خان سے راہیں جدا کر کے استحکام پاکستان پارٹی میں شمولیت اختیار کرچکے ہیں۔