سوزوکی نے پروڈکشن بند کر نے کا اعلان کر دیا 

لاہور ( آن لائن )کار ساز انڈسٹری اس وقت اپنے مشکل ترین دور سے گزر رہی ہے جس کی وجہ روپے کی گرتی ہوئی قدر اور گاڑیوں کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کے باعث فروخت میں شدید کمی ہے ، پاکستان کی مشہور زمانہ گاڑیاں بنانے والی کمپنی ” سوزوکی “ نے خام مال کی قلت کے باعث پروڈکشن 8 جولائی تک بند کرنے کا اعلان کر دیاہے ۔

سیاست ڈاٹ پی کے کے مطابق پاک سوزوکی موٹرز کی جانب سے جاری کردہ مراسلے میں کہا گیا ہے کہ خام مال اوربیرون ملک سے امپورٹ کیے جانے والے پارٹس کی قلت کے باعث گاڑیوں اور موٹرسائیکل کا پروڈکشن یونٹ بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔مراسلے کے مطابق پروڈکشن پلانٹس 8 جولائی تک بند رہیں گے۔پاک سوزوکی موٹرز کی پروڈکشن بند ہونے کے حوالے سے سینیٹر سلیم مانڈوی والا کی زیر صدارت پبلک اکاو¿نٹس کمیٹی کی ذیلی کمیٹی کے اجلاس میں بھی معاملہ زیر غور آیا، اس موقع پر کمیٹی نے پاک سوزوکی کی بندش پر تشویش کا اظہار کیا۔

خیال رہے کہ یہ پہلا موقع نہیں ہے جب کسی کمپنی نے خام مال کی قلت کے باعث اپنی پروڈکشن بند کی ہے، اس سے قبل بھی پاک سوزوکی، اٹلس ہنڈ اور ٹیوٹا کی انڈس موٹرزنے بھی اپنی اپنی پروڈکشنز کو عارضی طور پر بند کیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں