ممبئی(ڈیلی پاکستان آن لائن)مہندرا سنگھ دھونی بھارت کے مہنگے ترین کرکٹر سمجھے جاتے ہیں ،کرکٹ کے علاوہ وہ بہت سی کمپنیاں بھی چلاتے ہیں جن کی مالیت ایک ہزار کروڑ سے بھی زیادہ ہے ۔ حال ہی میں ایم ایس دھونی نے انکشاف کیا ہے کہ دھونی کی ایک کمپنی ان کی ساس بھی چلاتی ہے جس کی مالیت 800کروڑ روپے ہے ۔ایم ایس دھونی نے ’دھونی انٹرٹینمنٹ لمیٹڈ‘ کے نام سے ایک پروڈکشن ہاؤس شروع کیا، جس کی سی ای او کوئی اور نہیں بلکہ ساکشی دھونی کی والدہ شیلا سنگھ ہیں۔
قابل ذکر بات یہ ہے کہ شیلا سنگھ گھر یلو خاتون تھیں، کیونکہ ان کے شوہر اور ساکشی کے والد ایم ایس دھونی کے والد کے ساتھ کام کرتے تھے۔ پیشہ وارانہ دنیا میں شیلا سنگھ کا پہلا قدم ہے اور جلد ہی پروڈکشن ہاؤس اپنی پہلی فلم ‘چلو شادی کریں’ ریلیز کرے گا۔شیلا سنگھ کے سی ای او ہونے کے علاوہ، ساکشی اس فرم میں سب سے بڑی شیئر ہولڈر ہیں۔