بلوچستان کا بجٹ پیش کردیا گیا، سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں کتنا اضافہ ہوا ؟

کوئٹہ ( آن لائن) آئندہ مالی سال کا بجٹ بلوچستان اسمبلی میں پیش کردیا گیا ہے ، بجٹ میں گریڈ 16 تک کے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 35 فیصد تک اضافے کی تجویز دی گئی ہے۔ 

بجٹ میں گریڈ 17 سے22 تک کے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 30 فیصد جبکہ پینشن میں 17.5 فیصد اضافے کی تجویز پیش کی گئی ہے۔

صوبائی وزیرخزانہ زمرک اچکزئی کا کہنا تھا کہ ترقیاتی بجٹ کا حجم 229 ارب روپے رکھا گیا ہے جبکہ غیرترقیاتی بجٹ کیلئے 437 ارب روپے رکھے گئے ہیں،  شعبہ صحت کےلیے بجٹ میں65ارب روپے، اسکل ڈیولپمنٹ پروگرام کیلئے 2ارب،تعلیم کی مد میں 87ارب روپے اور امن وامان کیلئے 53ارب روپےمختص کیے گئے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ  بجٹ میں کوئی نیا ٹیکس نہیں لگایا جارہا، بلوچستان حکومت نے ریکوڈک کا معاہدہ کیا جس سے بلوچستان سمیت ملکی ترقی میں اہم کردارادا کرے گا، صوبائی حکومت نےکسانوں کیلئے کسان کارڈ کا اجراءکیا جبکہ سیلاب متاثرین کیلئے پی ڈی ایم اے کو بھی فنڈز فراہم کیے۔ 

اپنا تبصرہ بھیجیں