کراچی( آن لائن) پاکستان فٹبال ٹیم کو ساف کپ میں شرکت کے لیےماریشیس سے بھارتی ویزے جاری کردیے گئے ہیں۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق ویزے جاری ہونے کے بعد قومی فٹبال ٹیم ساف کپ میں شرکت کے لیے پہلی دستیاب فلائٹ کے ذریعے ماریشس سے بھارت کے شہر بنگلور روانہ ہوگی، اس سے قبل ویزے جاری نہ ہونے کے سبب پاکستان ٹیم مقررہ پرواز سے بھارت روانہ نہیں ہو سکی تھی، پاکستان فٹبال ٹیم ایونٹ میں اپنا افتتاحی میچ روایتی حریف بھارت کے خلاف 21 جون کو کھیلے گی۔
ساوتھ ایشین فٹبال فیدریشن کے تحت 14 ویں ساف چیمپئین شپ سری کانتی ریوا اسٹیڈیم میں 21 جون تا 4 جولائی شیڈول ہے۔