لندن آن لائن) مسلم لیگ ن کے قائد میاں محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ یونان میں کشتی حادثہ بہت بڑا انسانی المیہ ہے۔
سماجی رابطے کے ویب سائٹ ٹوئٹر پر اظہار خیال کرتے ہوئے نواز شریف نے کہا کہ ’’ یونان میں کشتی حادثہ بہت بڑا انسانی المیہ ہے۔ سینکڑوں انسانوں کی موت کا سبب بننے والے افراد، ایجنٹوں اور کمپنیوں کا کڑا محاسبہ کرنے کیلئے حکومت کو ہر ممکن کوشش کرنی چاہیے۔ میتوں کو جلد از جلد پاکستان لانے کے فوری انتظامات کئے جائیں۔ اللہ تعالٰی مرحومین کی مغفرت فرمائے اور اُن کے پیاروں کو صبرِ جمیل دے‘‘