مسلم لیگ (ن )آئندہ انتخابات میں دو تہائی اکثریت حاصل کرے گی، مریم نواز

لاہور ( آن لائن) مسلم لیگ (ن )کی سینئر نائب صدر اور چیف آرگنائزر مریم نواز نے کہا ہے کہ انکی جماعت آئندہ انتخابات میں دو تہائی اکثریت حاصل کرےگی ۔

مریم نواز سے پارٹی کے رہنماؤں نے ملاقات کی اور انہیں( ن) لیگ کا نائب صدر منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کی ، اس موقع پر مریم نواز کاکہنا تھا کہ ہمیں یقین ہے کہ کارکنان کی محنت کے بل بوتے پر آئندہ الیکشن میں پارٹی  مؤثر پارلیمانی قوت بن کر ابھرے گی، آئندہ انتخابات میں پارٹی امیدوار ڈٹ کر مقابلہ کریں گے، قائد نواز شریف کی پالیسیوں پر عمل کیا جائے گا، آئندہ الیکشن کے لئے پوری طرح تیار ہیں، بھرپور تیاری کے ساتھ میدان میں اتریں گے۔

انہوں نے کہا کہ انشاءاللہ انتخابات میں مسلم لیگ (ن) دو تہائی اکثریت حاصل کرے گی۔   پارٹی کارکنان عوامی رابطہ مہم شروع کر دیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں