واشنگٹن (آن لائن) پنسلوانیا کی پولیس نے کہا ہے کہ ایک شخص نے اس وقت خودکشی کر لی جب اس کی سابق گرل فرینڈ نے اسے مبینہ طور پر ‘گھناؤنے’ ٹیکسٹ میسجز اور دوسرے مرد کے ساتھ جنسی تعلق کی ویڈیو بھیجی۔
فوکس نیوز کے مطابق خاتون جس کی شناخت 35 سالہ مینڈی ریوش کے نام سے ہوئی ہے، نے نجی طور پر سابق فوجی کیون میٹزگر کو دھمکی آمیز پیغامات بھیجے ۔ ریوش نے مبینہ طور پر دھمکی دی تھی کہ وہ اپنی بیٹی سے اس کا رابطہ منقطع کردے گی اور لڑکی کے والد کے طور پر اس کی جگہ اپنے نئے بوائے فرینڈ کو دے دے گی۔ اس نے یہ دھمکی بھی دی کہ وہ نئے بوائے فرینڈ کے گھر میں منتقل ہو رہی ہے اور اس کے بعد وہ کبھی اپنی بیٹی کو نہیں دیکھ سکے گا۔
خاتون نے اپنے پیغامات میں کہا کہ ” یہ بہتر ہوگا کہ تم خود کشی کرلو۔” اس نے مزید کہا کہ ہماری بیٹی کیلئے اچھا ہوگا کہ وہ تمہارے بارے میں بالکل بھی نہ جانے۔ اس نے یہ دھمکی بھی دی کہ وہ ماؤں کے عالمی دن پر اپنے نئے بوائے فرینڈ کے ساتھ جسمانی تعلق بنائے گی اور ان کی بیٹی اس نئے شخص کو ڈیڈی بلائے گی۔خاتون نے ایک دوسرے مرد کے ساتھ جسمانی تعلق قائم کرنے کی ویڈیو بھی اپنے سابق بوائے فرینڈ کو بھیجی۔ خاتون کی طرف سے مسلسل دھمکی آمیز پیغامات ملنے پر کیون نے اپنے ہاتھوں اپنی زندگی کا خاتمہ کرلیا۔