راولپنڈی ( آن لائن) قومی احتساب بیورو نے تحریک انصاف کے چیئرمین اور سابق وزیر اعظم عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کو طلب کرلیا ہے ۔
تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کو 21 جون جبکہ بشریٰ بی بی کو22 جون کو طلب کیا گیا ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق نیب راولپنڈی کی جانب سے زمان پارک میں مراسلہ پہنچا دیا گیا جس میں کہا گیا کہ چئیرمین تحریک انصاف توشہ خانہ سے ملنے والے تمام تحائف اور جو تحائف فروخت کیے ان کی تفصیلات لیکر آئیں۔ دوسری جانب بشریٰ بی بی کو القادر ٹرسٹ کیس میں طلب کیا گیا ہے ، نیب حکام نے بشریٰ بی بی سے تمام ریکارڈ بھی طلب کرلیا ہے۔