نئے چیئرمین نادرا نے عہدے کا چارج سنبھال لیا

اسلام آباد ( آن لائن)نئے چیئرمین نادرا اسد رحمان گیلانی نے عہدے کا چارج سنبھال لیا ۔ 

ترجمان نادرا کے مطابق ’’چیئرمین نادرا نے تمام ملازمین کو ہدایت کی کہ وہ اپنی معمول کی سرگرمیاں بھرپور طریقے سے جاری رکھیں اور عوام کو نادرا خدمات اور سہولیات کی بلاتعطل فراہمی یقینی بنائیں۔ چیئرمین نادرا نے اپنے اس عزم کا اظہار کیا کہ شہریوں کو نادرا خدمات کی فراہمی میں بہتری کا سلسلہ جاری رہے گا اور اس سلسلے میں وہ علاقائی دفاتر کی سرگرمیوں کا ذاتی طور پر جائزہ لینے کے لئے بہت جلد نادرا ریجنل ہیڈ آفسز کے دورے کریں گے۔ انہوں نے نادرا کے تمام شعبوں کے سربراہان کو ہدایت کی کہ شناختی کارڈ کی پرنٹنگ کے سلسلے میں بیک لاگ کو جلد از جلد ختم کرنے کے لئے ہفتہ اور اتوار کے دن بھی دفتری سرگرمیاں جاری رکھی جائیں‘‘ 

اپنا تبصرہ بھیجیں