کراچی( آن لائن)قومی کرکٹ ٹیم کے سابق آل راونڈر عبد الرزاق نے بھارتی سپنر ہر بھجن سنگھ کے جھوٹ کا پول کھول دیا ۔
واضح رہے کہ بھارتی پروگرام ٹونائٹ ود کپل شرما میں ہر بھجن سنگھ نے عبد الرزاق کی انگلش زبان کا مذا ق اڑایا تھا ، انہوں نے قصہ سناتھے ہوئے بتا یا تھا کہ ایک دفعہ میچ کے بعد کمنٹیٹر نے انگلش زبان میں عبد الرزاق سے سوال کیا کہ اپنی بہترین پرفارمنس کے بعد آپ آگے اپنے آپ کو کہاں دیکھتے ہیں ؟ تو عبد الرزاق نے گھبراتے ہوئٖے جواب دیا کہ ”لاہور،،۔ اس بات پر عبد الرزاق کا رد عمل بھی سامنے آگیا ۔
ایک یوٹیوبر کو انٹرویو میں عبد الزاق نے کہا کہ ایسا بالکل نہیں ہوا تھا ،ہر بھجن سنگھ ہنسانے کے لیے جھوٹ بول رہے تھے ، وہ میرے بہت اچھے دوست ہیں اور مجھے ان کا پتہ ہے ۔ عبد الرزاق نے کہا کہ ہمیں سیکھا یا جاتا ہے کہ سوالات کس طرح کے ہوتے ہیں اور کیسے جواب دیے جاتے ہیں ، ہاں اس وقت میری انگلش بولنے میں گڑ بڑ ہو سکتی ہے لیکن ایسا بالکل نہیں ہوا تھا کہ میں نے لاہور کہہ دیا ہو ۔