لاہور(آن لائن)سپورٹس بورڈ پنجاب جونیئر ٹینس چیمپئن شپ سٹیٹ آف آرٹ ٹینس کورٹس میں جاری ہے، تیسرے روز کوارٹر فائنل کھیلے گئے، نتائج کے مطابق بوائزانڈر 18 کوارٹر فائنل میں اسد زمان نے حیدر ندیم کو 8-3،یافات ندیم نے احمد کو 8-0،احمد رضا نے ابوبکر خلیل کو 8-0اور حسن علی نے شاہیر خان کو 8-0سے ہرادیا،بوائز انڈر16کوارٹر فائنل میں شاہیر خان نے آل حسین کو 8-5، ہنزلہ انور نے حسن اسلم کو 8-3سے ہرایا،بوائز انڈر14کوارٹر فائنل میں عبدالرحمن نے اویس ضیاء کو 8-0،ابراہیم صوفی نے رومیل شاہد کو 8-1،آل حسین نے محمد شہریار کو 8-3سے ہرایا،سپورٹس بورڈ پنجاب جونیئر ٹینس چیمپئن شپ میں ایک سو سے زائد انڈر 8سے18بوائز اور گرلز حصہ لے رہے ہیں،سپورٹس بورڈ پنجاب جونیئر ٹینس چیمپئن شپ کے فائنل مقابلے ہفتہ کے روز ہوں گے، فاتح کھلاڑیوں کو 75ہزار روپے کے نقد انعامات دیئے جائیں گے۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments